تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

’تمہاری آنکھوں میں ڈوب جانے کو دل چاہتا ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘فراڈ‘ میں احسن خان (تبریز) نے مائرہ (صبا قمر) کو دھوکا دینے کے بعد نعیمہ بٹ (طوبیٰ) سے شادی رچالی۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ شان کی سوتیلی بہن ’طوبیٰ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی لیڈ کاسٹ میں احسن خان(تبریز)، صبا قمر (مائرہ)، میکال ذوالفقار، محمود اسلم، ندا ممتاز، اسما عباس، رابعہ کلثوم، عدنان صمد، سیفی حسن، نازلی نصر ودیگر شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں ’فراڈ‘ کی 22ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ ’طوبیٰ کہتی ہیں کہ تمہاری آنکھوں میں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے۔‘

تبریز کہتے ہیں کہ ’پیار میں مر کر ہی جیا جاتا ہے کتنا ڈوبی ہو میرے پیار میں طوبیٰ کہتی ہیں کہ ’اتنا ڈوبی ہوں کہ تمہارا خیال ہر جگہ میرے ساتھ جاتا ہے۔‘

واضح رہے کہ 23ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ احسن خان مائرہ (صبا قمر) کو دھوکا دینے کے بعد طوبیٰ سے شادی کرلی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

یاد رہے کہ ’احسن خان شادی کے بعد مائرہ کی جائیداد لوٹ کر انہیں چھوڑ دیا تھا، اب کسی مقام پر مائرہ ان کے ہاتھ میں ’کنگن‘ دیکھ لیا اور وہ پوچھتی ہیں کہ بہت خوبصورت ہے کس نے دیا ہے جس پر طوبیٰ بتاتی ہیں کہ شوہر نے دیا ہے‘۔

’یہ سنتے ہی مائرہ سوچ میں پڑ جاتی ہیں۔‘ ڈرامے آگے کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر ہفتے کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

خیال رہے کہ ڈرامے کی ہدایت کے فرائض ثاقب خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے لکھاری زنجبیل عاصم شاہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -