تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’بابا صاحب‘ کی شامت آگئی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر اور مہک نے ’بابا صاحب‘ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا تھا گیا کہ شمشیر گھر کے عیش و آرام چھوڑ کر مہک کو لے کر بابا صاحب (والد) کے گھر سے نکل گئے۔

اب شمشیر مہک کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے والد ’بابا صاحب‘ کے خلاف مقدمہ درج کروانے پہنچ گئے۔

وہ جیسے ہی تھانے پہنچتے ہیں تو ’ایچ ایس او‘ پوچھتا ہے کہ شہر مین کس کی شامت آئی ہے اس پر شمشیر اپنے والد کا نام لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’نوابزادہ دلاور’ کی۔

’ادھر بابا صاحب نے اپنے بیٹے کو جائیداد سے عاق کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ شمشیر کے بھائی بھی انہیں دھمکاتے ہوئے کہتے ہیں کہ آخری بار سمجھا رہا ہوں بابا صاحب کے راستے میں نہ آؤ۔‘

’لیکن شمشیر کہتے ہیں کہ میں وہی کروں گا جو مجھے ٹھیک لگے گا۔‘

کیا بااثر شمشیر کے والد نوابزادہ دلاور کے خلاف پولیس اقدام قتل کا مقدمہ درج کرے گی، یا پھر شمشیر اور مہک کو اور مشکلات جھیلنی پڑیں گی؟

یہ جاننے کے لیے ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی 23ویں قسط ہر بدھ کی رات دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -