منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

’میں کسی اور کو پسند کرتی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں انمول بلوچ (ماہ نور) نے والدہ کو اپنی پسند سے متعلق بتادیا۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان (عاشر) ودیگر شامل ہیں۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی زین بیگ، انمول بلوچ، عالیہ علی، عمران اسلم اور شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’والدہ ماہ نور سے کہتی ہیں کہ تم کب سے اتنی خود مختار ہوگئی ہو کہ اپنے فیصلے خود کرنے لگو میں مر گئی ہوں کیا؟‘

ماہ نور کہتی ہیں کہ ’امی ایسی بات نہیں ہے لیکن میری زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ کم سے کم ثقلین بھائی کے ہاتھ میں تو نہ دیں۔‘

والدہ کہتی ہیں کہ ’عاشر میں کیا کمی ہے پڑھا لکھا خاندان کا دیکھا بھالا لڑکا ہے اور سب سے بڑھ کر ثقلین کا رشتے دار ہے، ماہ نور جواب دیتی ہیں کہ اس کی یہ آخری خوبی ہی اس کی سب سے بڑی خامی ہے۔‘

بہن رمشا کہتی ہیں کہ ’آپ نے اور ثقلین بھائی نے ماہ نور آپی کا رشتہ ان سے پوچھے بغیر طے کردیا کیا آپ کو نہیں معلوم کہ کسی کو پسند کرتی ہیں محبت کرتی ہیں، آپی آپ بتائیں۔

رمشا کے بتانے پر ماہ نور حیران رہ جاتی ہیں پھر والدہ کو ساری بات بتادیتی ہیں۔

کیا ثقلین اپنے رشتے دار سے ماہ نور کا رشتہ کروادیں گے یا پھر ماہ نور محبت مل پائے گی، یہ جاننے کے لیے ’من آنگن‘ کی اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں