اشتہار

’شاید مجھے ’محبت‘ ہوگئی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’ماہی‘ کو اریب سے محبت ہوگئی؟۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلینا ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے جبکہ دوسری قسط میں میں دکھایا گیا کہ سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں لیکن اریب کے اچانک آتے ہی ماہی کے دل میں ان کا خیال آنے لگا ہے، اب ماہیر کی شادی کزن سعد سے ہوگی یا اریب سے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا۔

ماہی، اریب کے گھر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچتی ہیں لیکن وہاں ان پر طنز کیا جاتا ہے جس پر وہ گھر واپس آکر والدہ سے کہتی ہیں کہ ’ان لوگوں کی کلاس الگ ہے مجھے آمنہ خالہ کے یہاں جیسا سسرال نہیں چاہیے بعدازاں اریب ان سے دوستوں کے رویے کی معافی مانگ لیتے  ہیں۔‘

تاہم تیسری قسط کے پرومو میں مہیر، کزن سعد سے کہتی ہیں کہ ’تمہیں کبھی محبت ہوئی ہے کوئی ایسے ہی تمہیں اچھا سا لگنے لگا ہو پھر وہ کہتی ہیں کہ شاید مجھے محبت ہوگئی ہے۔‘

ماہی کی والدہ اپنی بیٹی کی شادی کے ارکان دل میں سجائے بولتی ہیں کہ ’شہزادی ہے وہ اور آپ دیکھئے گا اس کے لیے شہزادہ ہی آئے گا۔‘

ادھر سعد کو ان کی بہن کہتی ہیں کہ ’آپ کی محبت کے اظہار کا وقت اب آگیا ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’ماہی پر صرف میرا ہی حق ہے۔‘ لیکن شادی کی تقریب میں اریب کو دیکھ کر سعد ان سے حسد کرنے لگتے ہیں۔‘

کیا ماہی ،اریب کی دلہن بن جائیں گی؟ کیا سعد کو مل پائے گا کزن ماہی کا ساتھ؟ یہ دیکھنے کے لیے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی اگلی اقساط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں