تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

’انگنا‘ ڈھونڈے بچپن کو میرے نینا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ کی پہلی قسط 7 مارچ کو نشر کی جائے گی۔

ڈرامہ سیریل انگنا کی کاسٹ میں جاوید شیخ، اریبہ حبیب، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، لائبہ خان، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل ہیں۔

انگنا کی ہدایت کے فرائض ثاقب ظفر خان اور تحسین خان نے انجام دیے جبکہ اس کی لکھاری ثمینہ اعجاز ہیں۔

ڈرامے کے او ایس ٹی ’ڈھونڈے بچپن کو میرے نینا‘ کو یو ٹیوب پر اب تک لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح اسے خوب سراہا رہے ہیں۔

انگنا میں جاوید شیخ کو اپنی بیٹیوں کی شادی کرتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں اریبہ حبیب اظفر رحمان کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ رباب ہاشم کی شادی علی عباس سے ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ اختتام پذیر ہوگیا اسی کی جگہ ’انگنا‘ کو روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

Comments