12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’آپ میری بے عزتی نہ کیا کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ کی گزشتہ قسط مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ میں علی عباس (علی)، فاطمہ آفندی (سارہ)، مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کرداروں میں سجاد پال (شایان)، شرمین علی (نگین)، حسن احمد (شہیر)، رابعہ کلثوم (ماریہ)، عمر عالم (ریحان)، ریحان نظامی (بلال)، سیمی پاشا، گل رعنا ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ذیشان علی زیدی ہیں۔

- Advertisement -

تیرا وعدہ کی کہانی سارہ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نوکری کرتی ہے جبکہ مرکزی کردار میں ان کے ہمراہ علی عباس شامل ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’نگین شوہر شہیر سے کہتی ہیں کہ آپ میری یوں بے عزتی نہ کیا کریں۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’اب تم مجھے بتاؤ گی کہ میں تم سے کس طرح بات کیا کروں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

نگین کہتی ہیں کہ میں تو صرف یہ بول رہی ہوں کہ ۔۔۔‘ شہیر ان کو روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تم کچھ نہیں بول رہی ہو۔ وہ کہتی ہیں کہ ’آپ مجھ سے ذرا بھی پیار نہیں کرتے۔‘

شہیر کہتے ہیں کہ اگر تم یہ ڈرامے اور فلمیں دیکھنا بند کردو تو اس طرح کی باتیں تمہارے ذہن میں نہیں آئیں گی۔

وہ کہتی ہیں کہ ’بس اتنا چاہتی ہوں کہ آپ مجھ سے نارمل شوہروں کی طرح بات کیا کریں۔‘ شہیر کہتے ہیں کہ ’میں جانتا ہوں کہ تمہارے لیے نارمل شوہر کی کیا تعریف ہے تمہارے بھائی کی طرح جس کو بیوی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔‘

کیا شہیر کا رویہ نگین کے ساتھ ٹھیک ہوپائے گا؟ یہ جاننے کے لیے ’تیرا وعدہ‘ کی اگلی اقساط ہر پیر سے جمعے کی رات 9 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں