پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

‏”میرا دل لے گئی تو مرجانیے”‏

اشتہار

حیرت انگیز

سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سگس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم "لندن نہیں جاؤں گا” کا پہلا گانا "مرجانیے” ‏ریلیز کردیا گیا۔

فلم لندن نہیں جاؤں گا کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے جبکہ فلم کی کاسٹ میں سپر اسٹار ہمایوں سعید، ‏مہوش حیات، کبریٰ خان، گوہر رشید، سہیل احمد ودیگر شامل ہیں۔

فلم کا پہلا گانا "میرا دل لے گئی تو مرجانیے” ریلیز کردیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں ہمایوں سعید، گوہر ‏رشید رقص کررہے ہیں اور گانے میں مہوش حیات بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

گانے کو چند گھنٹوں قبل یوٹیوب پر شیئر کیا گیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور گانے کی تعریف بھی ‏کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ "گانا اچھا ہے فلم دیکھنے سنیما ضرور جاؤں گا۔” دوسرے صارف نے لکھا کہ "فلم کی کہانی اچھی ‏لگ رہی ہے ضرور دیکھیں گے۔”‏

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، فلم عید الاضحیٰ پر اے آر وائی ‏فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

اس سے قبل پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ جب ہم نے پنجاب نہیں جاؤں گی بنائی تھی تو وہ ‏لندن میں فلم نے کافی بزنس کیا اور وہاں کے لوگوں نے کہا کہ آپ اس طرح کی فلمیں یہاں کوئی نہیں بناتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت ان لوگوں سے مذاق میں کہا تھا کہ لندن نہیں جاؤں گا بناؤں گا۔

بھارتی گلوکار کو بھی ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا ٹریلر پسند آگیا

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہہ کر بھول گیا تھا لیکن جب فلم کی بات آئی تو خلیل الرحمان قمر صاحب سے بات کی تو انہوں نے ‏کہا کہ یہ فلم بنتی ہے۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’فلم میں کیا ہوگا ہماری شادی ہوئی تھی اب اس میں ہمارے بچے ہوں گے؟ اس پر خلیل الرحمان نے ‏کہا کہ نہیں نہیں وہ فلم ختم ہوگئی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

اداکار کا کہنا تھا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی سے اس فلم کی کہانی بالکل مختلف ہے لیکن محسوس ایسا ہی ہوگا کہ جیسے پنجاب ‏نہیں جاؤں گی جیسی ہے، ہم چاہتے تھے کہ فلم پنجاب نہیں جاؤں کی طرح لگے اور لگنی بھی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں