تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ن لیگ اورایم کیو ایم ایک ہیں، متحدہ قائد الگ نہیں ہوئے، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

کراچی: وزیر قانون پنجاب اور ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر منہدم کرنے کی مذمت کرنے پرملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے رانا ثناء اللہ پر شدید تنقید کی ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دفاتر مسمار کرنا درست عمل نہیں، دفاتر گرانے سے نفرت پیدا ہوگی، جو سیاسی دفاتر وہ بند کرائیں گے وہ لوگوں کے دلوں میں کھل جائیں گے، دفاتر بند کروانا اور کھلوانا رینجرز کا کام نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور صحافیوں کا کہنا تھا کہ متحدہ دفاتر غیر قانونی ہونے کے سبب مسمار کیے جارہے ہیں، ن لیگ اور ایم کیو ایم آپس میں ملے ہوئے ہیں، الطاف حسین کو تاحال پارٹی سےعلیحدہ نہیں کیا گیا ورنہ وہ شور کرتے۔

وفاق نے متحدہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، علی زیدی

تحریک انصاف کراچی کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آرٹیکل سکس کےتحت کوئی ایف آئی آر نہیں کٹی،وفاقی سطح پر اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، یہ لوگ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں تو الطاف حسین مردہ باد کا نعرہ بھی تو لگا کر دکھائیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں حملہ منصوبہ بندی تھی، فاروق ستار اور ان کی ٹیم نے اب تک الطاف حسین سے مکمل لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔

رینجرز سر کا تاج ہے تو رانا ثنا پنجاب میں آپریشن کیوں نہیں کرتے؟ارشد حسین

صحافی و اینکر ارشد حسین نے کہا کہ یہ چھ بندے نہ پکڑے جاتے تو بڑا سانحہ ہوسکتا تھا، رانا ثنا کی باتیں اہم ہیں وہ کہتے ہیں کہ رینجرز ہمارے سر کا تاج ہیں توپنجاب میں آپریشن شروع کرکے یہ تاج کیوں نہیں پہن لیتے؟ صرف سندھ کو نشانہ بنائے رکھنا اور پنجاب میں کچھ نہ کرنے سے سوالات پید ہورہے ہیں، پنجاب میں بھی آپریشن ضروری ہے، رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی رینجرز نے تشکیل دی۔

ن لیگ ایم کیو ایم کی بچانے کی کوشش کررہی ہے، انیس ایڈووکیٹ

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ سب منصوبہ بندی چل رہی ہے، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی، یہ بندے پکڑے جائیں گے تو فائدہ نواز شریف اورایم کیو ایم کو پہینچے گا یا مرجائیں تو بھی ان دونوں کو فائدہ ہوگا، میڈیا اس طرف لگ جائے گا۔

ایم کیو ایم کے ہنگامے کا فائدہ نواز شریف کو ملا، انیس ایڈووکیٹ

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی بات سے واضح ہے کہ ن لیگ ایم کیو ایم کو بچانے کی کوشش کررہی ہے، پاکستان مخالف بیانات پر پورا پاکستان اس طرف متوجہ ہوگیا اور کارروائی کا مطالبہ کرنے لگا، اس کا فائدہ نواز شریف کو یہ ملا کہ ان کے خلاف پاناما لیکس کا احتجاج دب کر رہ گیا، سب ان کی کرپشن کو بھول گئے۔


PML-N trying to save MQM: Anees advocate by arynews

ان سب ہنگامہ آرائی میں متحدہ کو ن لیگ کی آشیر باد حاصل ہے، انیس ایڈووکیٹ

انہوں نے کہا کہ اس ساری منصوبہ بندی میں ایم کیو ایم کو ن لیگ کی آشیرباد حاصل ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ سوموٹو ایکشن لے کر ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کرے۔

متحدہ کے آئین میں تبدیلی ناگزیر ہے، انیس ایڈووکیٹ

انہوں نے مزید کہا کہ جو تنظیم بناتا ہے وہ بانی ہوتا ہے اس کی مرضی کے بغیر تنظیم میں تبدیلی نہیں ہوسکتی، آئین میں تبدیلی ناگزیر ہے تاکہ الطاف حسین کو علیحدہ کیا جاسکے۔

صرف غیرقانونی دفاتر مسمار ہورہے ہیں، کاشف عباسی

صحافی و اینکر کاشف عباسی نے کہا کہ دفاتر مسمار نہیں کیے جارہے صرف غیر قانونی دفاتر مسمارہورہے ہیں، جس کرمنل کوپکڑنے کی کوشش کریں وہ نائن زیرو جا کر چھپ جاتا ہے۔

متحدہ کے خلاف کارروائی پر ن لیگ کنفوژ ہے، کاشف عباسی

انہوں نے رانا ثنا اللہ کومخاطب کیا کہ ن لیگ خود بھی کنفیوژ ہے کبھی کہتی ہے ایم کیو ایم پر فلاں آرٹیکل کے تحت پابندی لگائی جائے اور اب کچھ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ کہہ دیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے را سے تعلقات ہیں تو ن لیگ کے رہنما ایم کیو ایم سے متعلق مختلف بیانات کیوں دے رہےہیں۔

پارٹی چھن جانے پر الطاف حسین کی خاموشی غیرفطری ہے، کاشف عباسی

انہوں نے کہا کہ اگر فاروق ستار الطاف حسین سے یہ پارٹی چھین لیں توممکن ہی نہیں کہ الطاف حسین خاموش رہیں، وہ اب تک کئی تقاریر میں فاروق ستار کو غدار قرار دے چکے لیکن اگلے دن ایک پریس ریلیز جاری ہوئی لندن سے کہ ہم فاروق ستار کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہیں، یہ سب الجھائو ہے۔

متحدہ دفاتر 25برس قبل توڑنے تھا، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ رانا ثنا کو پتا ہی نہیں کراچی میں کیا ہورہا ہے، ایم کیو ایم نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا تھا، یہ جو دفاتر تھے غیر قانونی تھے انہیں آج نہیں 25 برس قبل توڑنا تھا۔

دفاتر فوج یا رینجرز نہیں توڑ رہی، شاہی سید

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دفاتر فوج یا رینجرز نہیں توڑ رہی تاہم منہدم کرنے والے عملے کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس موجود ہوتی ہے۔

 دفاتر بند کرانے سے نفرت پیدا ہوگی، دفاتر دلوں میں کھل جائیں گے، رانا ثنا اللہ 

قبل ازیں لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب اور ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے متحدہ کے دفاتر منہدم کرنے کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا دفاتر مسمار کرنا درست عمل نہیں، دفاتر گرانے سے نفرت پیدا ہوگی،جو سیاسی دفاتر وہ بند کرائیں گے وہ لوگوں کے دلوں میں کھل جائیں گے، دفاتر بند کرانا رینجرز کا کام نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -