اشتہار

’’جیسے ہی جنگ رکے گی نیتن یاہو کی حکومت کا خاتمہ ہوجائیگا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ جیسے ہی یہ جنگ رکے گی نیتن یاہو کی حکومت گر جائیگی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پروگرام اعتراض میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا رویہ انتہاپسندانہ ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسلی کشی کر رہا ہے۔ اسرائیل نہیں چاہتا کہ غزہ میں جنگ ختم ہو۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی یہودی انتہاپسند حکومت جنگ کا کسی صورت خاتمہ نہیں چاہتی۔ یہودی انتہا پسند حکومت بےحساب فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے۔ امریکا میں بھی اسرائیل کے دوستوں کا مؤقف اسرائیل کیخلاف ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے امریکا کی پولیٹیکل پوزیشن بھی خراب ہورہی ہے۔ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ کب تک نیتن یاہو اس دباؤ کو برداشت کرسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کو انفورسمنٹ کا اختیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیزفائر کی دو قراردادیں آئیں جسے ویٹو کردیا گیا۔ بڑی طاقتوں پر اس وقت بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ سے روکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں