تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسد عمر کا عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے دلچسپ جواب

اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مخالفین نے عمران خان کو نااہل کرنے کی بھرپور کوشش کی وہ آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت تو عوام میں کھڑے ہوکر کہتی ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے، عمران خان کو نااہل کرنے کی انہوں نے بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے اور وہ آئندہ بھی ناکام ہی رہیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اسی لیے حکمران ان سے خوف زدہ ہیں، مائنس عمران خان والی باتیں پہلے کی گئی تھیں اب نہیں، اس وقت70فیصدپاکستان کہتا ہے کہ الیکشن میں جانا ملک کیلئے بہتر ہے، پوری قوم اس وقت عمران خان اور ان کےبیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جو آئین کے مطابق ہی چل رہی ہے، آئین سےبغاوت کی جارہی ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ آئین کے ساتھ کھڑے ہوں، ہم عوام کو بھی دعوت دے رہے ہیں کہ آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی نے کل بروز ہفتہ عصر اور مغرب کے درمیان قوم کو آئین سے اظہاریکجہتی کیلئے نکلنے کی دعوت دی ہے،عوام پبلک مقامات پر کھڑے ہوں اور پیغام دیں کہ ہم آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ملک میں ایک دن الیکشن نہیں ہونگے تو تباہی آجائے گی جبکہ آئین پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کی پابندی عائد نہیں کرتا، ہم نے پھر بھی ملک میں ایک ہی دن الیکشن کے مؤقف کی بھی حمایت کی۔،

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ہی کہتی تھی ایک ہی دن الیکشن چاہتے ہیں تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، ہم نے دواسمبلیاں تحلیل کردیں اب کہتے ہیں کہ بجٹ نہیں ہے، حکومت اب کہتی ہے کہ ہم بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں،لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غیرآئینی نگراں حکومتیں کیسے بجٹ پیش کرسکتی ہیں؟ کیایہ ملک کیلئے اچھا ہے کہ غیرآئینی نگراں حکومتیں بجٹ پیش کریں گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی بڑی لچک دکھادی حکومت پھر بھی تیار نہیں، حیران ہوں حکومت کس چیزکا انتظار کررہی ہے، ن لیگ ارکان کے بیانات دیکھ لیں کہ وہ کیا چاہتے تھےہم پھر بھی ان کے ساتھ بیٹھے۔

اسدعمر نے کہا کہ مریم نواز سمیت کئی لیگی لیڈر ہیں جو شہبازشریف کی قربانی دینے کو تیار ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا شہبازشریف خود قربانی دینے کیلئےتیار ہیں؟ آئین سےانحراف تو ہوچکا، عدالت کافیصلہ نہیں مانا جاتا تو کھلم کھلابغاوت ہوگی، پی ڈی ایم کے کئی ممبرا ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ آئین سے انحراف خطرناک ہے، آئین کو نہیں مانا جاتا تو قانون پر کون عمل کرے گا پھر تو جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی سیاسی حکومت چاہے گی کہ اتنے مشکل معاشی حالات میں بجٹ پیش کرے، کوئی بھی حکومت آئی ایم ایف کے بوجھ کو اٹھانےکی کوشش نہیں کرے گی، یہ منطق ہی نہیں کہ بجٹ پیش کرنے کے4دن بعد اسمبلی تحلیل کردینگے۔

Comments

- Advertisement -