ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کےساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے،پروگرام جلدمکمل ہوجائےگا، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ اصولی موقف طےپاگیاہے، پروگرام جلدمکمل ہوگا، یہ پروگرام پاکستانی معیشت کو بہتری کی طرف لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیرخزانہ اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان عرصے سے ادائیگیوں کےتوازن میں بحران سے دوچارہے، اسٹرکچرکی سطح پرکچھ چیزیں غلط ہیں ، کچھ فیصلے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کےپاس گیا، پی پی ،ن لیگ اوراب پی ٹی آئی حکومت،سب آئی ایم ایف کےپاس گئے، کچھ لوگ بھی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس
جانا پڑا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف حکام سے 2 روز تک بات چیت ہوئی، حکام سےمعاہدےپراصولی طورپراتفاق ہوچکاہے، اگلےایک 2روزکےاندرآئی ایم ایف سےمکمل اتفاق ہوجائےگا۔

- Advertisement -

اسد عمر نے کہا اگلےچندہفتوں کےاندرآئی ایم ایف کامشن پاکستان آئےگا، آئی ایم ایف مشن معاہدےکی تکنیکی تفصیلات طےکرنےآئےگا، آئی ایم ایف پروگرام معیشت کوبہتری کی جانب لےجائےگا۔

ان کا کہنا تھا ہم نےفوری طورپرآئی ایم ایف سےمعاہدہ نہیں کیاتھا، اس سےقبل آئی ایم ایف تجاویزہماری معیشت کیلئےبہترنہیں تھیں، آئی ایم ایف کےایسےپروگرام کےمنتظرتھےجوہمارےخیال میں بہترہو، ہم نےخوداقدامات کرلیےتھے،آئی ایم ایف کےآنےکاانتظارنہیں کیا۔

وزیرخزانہ نے کہا مختصرمدت کیلئے فنانسنگ کابھی ہم نےبندوبست کرلیاتھا، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پچھلےسال کی نسبت 72فیصدکم تھا، مجموعی طورپرہرماہ تجارتی خسارےمیں کمی آرہی ہے ، معیشت میں بنیادی اصلاحات ہمارےانتخابی منشورکاحصہ تھا۔

اسد عمر کا کہنا تھا خطرناک حدتک ادائیگیوں کےتوازن کےبحران کاسامناتھا، ادائیگیوں کےتوازن سےنمٹنےکیلئےاقدامات کیےگئےہیں، خطےکےاندرتجارت سےعوام کی بہتری ہوگی۔

انھوں نے بتایا ترکی سے اسٹرٹیجک اکنامک فریم ورک پر اگلےماہ دستخط ہوجائیں گے، ترکمانستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدےپربھی دستخط ہوچکےہیں، آج افغان ہم منصب ،تاجکستان کےنائب وزیرخزانہ سےملاقات ہوئی ، ملاقاتوں میں باہمی تجارت بڑھانےسےمتعلق اقدامات پربات چیت ہوئی۔

وزیرخزانہ نے کہا وزیراعظم نےپہلی تقریرمیں بھارت کوساتھ بیٹھنےکی پیشکش کی تھی، بھارت کو دیرینہ مسائل سمیت تجارت پربات چیت کی دعوت دی گئی تھی، بھارت نےاس وقت ہمیں کوئی خاطرخواہ جواب نہیں دیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا بھارت نےشایدالیکشن ضروریات کی وجہ سےانتہاپسندپوزیشن لی ہے، امید ہےآنےوالی بھارتی حکومت مثبت اندازمیں بات چیت پرتیارہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں