تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سب کان کھول کر سن لیں، قوم غلامی کیلیے بالکل تیار نہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ سب کان کھول کر سن لیں یہ قوم غلامی کے لیے بالکل تیار نہیں۔

راولپنڈی میں جاری پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ کسی کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں، یہ قوم صرف اللہ کے سامنے جھکتی ہے، ہمارا کپتان گولیاں کھا کر بھی کھڑا ہے اور اپنے رب پر یقین رکھتا ہے، جو دن اللہ نے موت کے لیے مقرر کر دیا پھر بلٹ پروف کے پیچھے بھی نہیں بچیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ اب عمران خان کے جلسوں کے لیے جگہ چھوٹی پڑ جاتی ہے اور آج بھی وہی ہوا، آج پاکستانیوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک ماضی کا راستہ ہے جہاں امیر کے لیے کوئی قانون نہیں اور غریب کے لیے انصاف نہیں، جس میں فیصلے بیرون ملک یا پاکستان میں بند کمروں میں ہوتے ہیں، جس میں ضمیروں کے سودے کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرا راستہ امن، خودداری اور غیرت کا راستہ ہے، یہ دو راستے ہیں جن پر پاکستانیوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس پر چلنا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ صحافی ارشد شریف نے کئی اپیلیں کی کہ میری جان کو خطرہ ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ارشد کے لیے انصاف کے دروازے نہیں کھولے گئے تو اسے ملک چھوڑ کر جانا پڑا، وہ بیرون ملک گیا تو اسے شہید کر دیا گیا لیکن انصاف کے دروازے بند ہیں۔

Comments

- Advertisement -