تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فواد چوہدری کا قصور صرف سچ بولنا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری سچ بولتا ہے اور سچ کڑوا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ آدھے گھنٹے میں فواد چوہدری کو پیش کریں میں پوچھنا چاہتاہوں کی یہ رات کے اندھیرے میں ایسی وارداتیں کیوں ڈالتے ہیں؟

اسد عمر نے کہا کہ تم ہزار بندے اٹھا لو یہ تمہارے اختیار میں ہے مگر یاد رکھو کہ اس ملک کےخوبصورت مستقبل کو تم روکنے کی جرات نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما گرفتار

پی ٹی آئی رہنما نے فواد چوہدری کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطرناک صورتحال سے گزررہا ہے، جس انداز میں یہ ڈالر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے تباہی آئے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وہ سینئر رہنماؤں سے موجوہ صورتحال پرحکمت عملی پرمشاورت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -