تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ڈی جی اے ایس ایف

کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز ( اے ایس ایف) کے زیراہتمام یوم تکریم پاکستان نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں یوم تکریم پاکستان کی تقریب اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی، دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور ملکی استحکام کے لئے دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

اس ضمن میں مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی، ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں تقریب میں شہدا پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد ہلالِ امتیاز (ملٹری ) نے اپنے پیغام میں کہا کہ مادر وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پوری قوم کو آپ کے بابا پر ناز ہے، آرمی چیف کی سپاہی عمران شہید کی بیٹی سے ملاقات

انہوں نے اعادہ کیا کہ شہید ہمارا فخر ہیں اور شہیدوں کے خون سے وفا کا تقاضا ہے کہ ہم دشمن کو ایک آواز سے یہ پیغام دیں کہ ساری قوم شہدا وطن کی عظمتوں کی معترف ہے اور جب کبھی بھی ملک کے دفاع اور بقا کی بات ہوگی ساری غیور قوم پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے مز ید کہا کہ مادروطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور اے ایس ایف پاکستان کی تمام فورسز کے شہدا خصوصا پاک فوج کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔

اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پروقار فورس ممبران کو شہدا کی لازوال قربانیوں سے آگاہی دی گئی۔

تقاریب میں چیف سیکیورٹی آفیسرز اور آفیسرز کمانڈنگز نے اس دن کی مناسبت سے ڈائریکٹر جنرل کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر نے بھی تکریم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ نو مئی کو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی، نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں