اشتہار

ایشون کی عادل رشید کو ’من کڈ‘ کرنے کی کوشش، امپائر نے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کے کھلاڑی روی چندر ایشون نے سن رائزز حیدرآباد کے عادل رشید کو من کڈ آؤٹ کرنے کی کوشش کی تو امپائر نے روک دیا۔

انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر روی چندر ایشون نے سن رائزز حیدرآباد کے انگلش کھلاڑی عادل رشید کو من کڈ آؤٹ کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عادل رشید نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے ہیں ایشون جیسے ہی عبدالصمد کو بولنگ کرنے آتے ہیں تو بیچ میں رک کر عادل رشید کو من کڈ رن آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن امپائر نے انہیں روکنے کے بعد ’ڈیڈ بال‘ کا اشارہ دے دیا۔

- Advertisement -

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ امپائر نے ایشون کو روک کر ان سے کیا کہا؟

ویڈیو دیکھ کر لگ رہا ہے عادل رشید کریز میں موجود تھے اگر ایشون انہیں آؤٹ بھی کردیتے تو وہ ناٹ آؤٹ قرار پاتے۔

تاہم میچ میں راجستھان رائلز نے سن رائزز حیدرآباد کو 72 رنز سے شکست دی۔

اس سے قبل 2019 کے آئی پی ایل میچ میں روی چندر ایشون نے انگلش کھلاڑی جاز بٹلر کو من کڈ آؤٹ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ من کڈ قانون کو آئی سی سی قوانین میں اس وقت شامل کیا گیا تھا جب بھارتی بولر وینو من کڈ نے دسمبر 1947 میں دورہ آسٹریلیا کے دوران دوسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز بلے باز بل براؤن کو رن آؤٹ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں