ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر شائقین کیلیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ پاک بھارت ٹاکرا ہفتہ 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں شیڈول ہے تاہم ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے کے منتظر شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر ہے۔

پاکستان بھارت کرکٹ کے دو دیرینہ حریف ہیں جن کا مقابلہ کہیں بھی ہو شائقین کرکٹ کے علاوہ دنیا بھر کی نظریں اس میچ پر لگی ہوتی ہیں۔ کل سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں بھی پاک بھارت ٹاکرا ہفتہ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں شیڈول ہے جس کے لیے شائقین پرجوش ہیں۔

تاہم بُری خبر یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے وہاں پہنچنے سے قبل ہی بادل پالی کیلے پہنچ گئے ہیں اور سری لنکن محکمہ موسمیات نے میچ کے روز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز بارش ہونے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔

اس میچ کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ اگر یہ میچ نہ ہو سکا تو شائقین کرکٹ کے ارمان بارش کے پانی میں ہی بہہ جائیں گے تاہم ایسا ہونے کی صورت میں وہ دلبرداشتہ نہ ہوں کیونکہ سپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں دونوں ٹیمیں 10 سمتمبر کو کولمبو میں دوبارہ مدمقابل آسکتی ہیں۔

ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کل چھڑے گی

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ ملتان میں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں