جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پاکستان آنے سے انکار، رمیز راجا کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) رمیز راجا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوٹوک پیغام دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد خطاب میں کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان آئے گی تو ہم بھی ورلڈ کپ میں جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگر ہم ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے تو ایونٹ کون دیکھے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان میں ایشیا کپ نہ کھیلنے سے متعلق اب تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے لیکن جب بھی موقع ملے تو یہی بات کروں گا۔

رمیز راجا نے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر آئی ہے ہم نے دنیا کی بہترین ٹیموں کو ہرایا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی  برقرار، پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پروگرام ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں سابق کپتان یونس نے جے شاہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو اپنے مؤقف پر ڈٹ جانا چاہیے، ایشیا کپ 2023 بھارت کےبغیر بھی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایشیا کپ کا مقام تبدیل کیا جاتا ہے تو پاکستان کو خود اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے انکار کردینا چاہیے۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں