اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ2025 کے انعقاد پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

اس بار ایشیا کپ کا انعقاد چوں کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جارہا ہے اس لیے شائقین کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایشیا کپ کپر غیریقینی کے بادل تھے لیکن اب ٹی20 ایشیا کپ2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 12 سے 28ستمبر تک منعقد ہوگا، ایشیا کپ2025 یو اے ای کے میدانوں میں منعقد ہوگا۔

پاکستان اور بھارت سمیت 6ٹیمیں ایشا کپ میں حصہ لیں گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور جاری تناؤ کے سبب ایونٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان موجود ہے۔

سنیل گواسکر نے بھی ایشیا کپ سے قبل زہر اُگلنا شروع کردیا

پہلگام واقعے سے قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل کے دوران بھی ایشیائی ملکوں کے حکام کے درمیان ایشیا کپ سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔

اس وقت بھی یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ایونٹ کا میزبان بھارت ہی رہےگا تاہم میچز کا انعقاد ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہوگا۔

بھارت نے ایونٹ کی ذمہ داری بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کو سونپی ہے، ایشیا کپ رواں سال دفاعی چیمپئن بھارت میں شیڈول ہے اور آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایونٹ بھی ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جانا ہے۔

’اصل تیاری ایشیاکپ اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی کر رہے ہیں‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں