تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرکٹر نے میچ کے بعد گرل فرینڈ‌ کو ’’پروپوز‘‘ کردیا، ویڈیو وائرل

دبئی: ایشیا کپ کے دوران ہانگ کانگ کے کھلاڑی کنشت شاہ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے بھارت کے خلاف اس میچ میں کنشت شاہ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

میچ کے بعد ہانگ کانگ کے کنشت شاہ کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو ایشین کرکٹ کونسل نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کی.

ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کے لیے اسٹینڈ میں‌ موجود ہیں‌ اور گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں‌ پروپوز کررہے ہیں.

ان کی دوست نے پروپوز کرنے پر "ہاں” کردی جس کے بعد کنشت نے انہیں‌ انگوٹھی پہنائی.

ہانگ کانگ کرکٹر کنشت شاہ

کنشت شاہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداح‌ کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد بھی پیش کی جارہی ہے.

Comments

- Advertisement -