بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

ایشیا ایمرجنگ کپ جیتنے والے 3 کھلاڑیوں کی وطن واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایمرجنگ کرکٹ کپ جیتنے والے 3 کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمرجنگ کرکٹ کپ جیتنے کے بعد پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی کولمبو سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

کھلاڑیوں میں طبیب طاہر، قاسم اور عماد بٹ شامل ہیں، لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاکستان اے ٹیم نے بھارت کی ٹیم کو فائنل میں شکست دی تھی اور طیب طاہر نے فائنل میں سنچری بنائی تھی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا ہے، کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 353 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 40 اوورز میں 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں