جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ایشین گیمز، مینز کرکٹ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا ہانگ کانگ کو جیت کے لیے ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں جاری ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیتنے کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چین میں جاری ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی یوں ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کرکٹ بے بی ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرکے فیصلے کو درست ثابت کیا۔

- Advertisement -

گرین شرٹس کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 24 کے مجموعے پر گر چکی تھیں جن میں مرزا بیگ بغیر کوئی رن بنائے، وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر (13) اور حیدر علی صرف (4) رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے لوئر آرڈر میں قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے عامر جمال 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کے علاوہ آصف علی اور منہاس 25، 25 اور اوپنر عمیر یوسف 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہانگ کانگ کے سب سے کامیاب بولر ایوش شکلا رہے جنہوں نے 49 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد غضنفر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارت نیپال کو پہلے کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جب کہ دو مزید کوارٹر فائنل میچز کل افغانستان، سری لنکا اور ملائشیا، بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں