ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ایشین گیمز، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ناکام، کانسی کا تمغہ بھی نہ جیت سکی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش سے ہار کر کانسی کا تمغہ بھی گنوا بیٹھی۔

چین میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جو بنگہ ٹیم نے 5 وکٹوں سے جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

ایشین گیمز میں دو بار کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم کی رواں ایونٹ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور وہ کوئی بھی تمغہ حاصل نہ کر سکی۔

- Advertisement -

میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی لیکن تمام بیٹرز بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئیں جو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹیں گنوا کر صرف 64 رنز ہی بنا سکی۔

عالیہ ریاض 17 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جب کہ کپتان ندا ڈار نے 14، صدف شمس نے 13 اور نتالیہ پرویز نے 11 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی شورنا اختر نے تین جب کہ سنجیدہ اختر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے 65 رنز کا معمولی ہدف 19 ویں اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہری۔

ایشین گیمز، بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم گولڈ میڈل جیت گئی

بنگلہ دیش کی جانب سے شورنا اختر نے ناٹ آؤٹ 14 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی نشرح سندھو نے 10 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں