تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اٹھارویں ترمیم پر عمل نہ ہونے کے باعث صوبوں میں اشتعال پایا جاتا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر عمل نہ ہونے کے باعث صوبوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے، یہ ایک ملک ہے اور ہم اسے بناکر رہیں گے۔ میاں صاحب اور چوہدری صاحب نے جنوبی پنجاب کے لیے آواز نہیں اٹھائی جب کہ ہم نے اس کے لیے قرارداد پاس کی تھی، عمران خان نے بھی جنوبی پنجاب کے خلاف بات کی۔

انھوں نے کہا ہم نے کاشت کاروں کے لیے نئی پالیسی بنائی ہے، کاشت کاروں کو یوریا کی بوری 500 روپے میں ملے گی، جو کام میں پانچ سال پہلے کرتا ہوں وہ ان کو پانچ سال بعد یاد آتاہے۔ ہم شہروں میں بسنے والے غریبوں کو بھی راشن کارڈ تقسیم کریں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کسی ایک صوبے کے لیے نہیں بلکہ تمام صوبوں اور پاکستان کے لیے دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

2018 کے انتخابات میں پوری تیاری سے حصہ لیں گے، آصف زرداری

فاٹا کے بارے میں اپنی انتخابی پالیسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اسمبلی سے فاٹا اصلاحات پاس کرائیں گے، بے نظیر بھٹو فاٹا کے انضمام کی لیے عدالت بھی گئی تھیں، ہم پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جو بے نظیر بھٹو کے دور میں تھا۔

انھوں نے کہا عمران خان کے پاس خارجہ پالیسی ہے نہ داخلہ پالیسی، نہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی خارجہ پالیسی ہے، کوئی مودی کا یار بنا بیٹھا ہے تو کوئی کسی اور کا، جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا بھی دشمن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -