اشتہار

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ دبئی طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی نے سندھ کی سیاسی صورتحال و کارکردگی کی تفصیلات جانے کے لیے دبئی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طلبی پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کل ہفتے کے روز کراچی ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ سابق صدر سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ شریک چیئرمین کو کابینہ کی ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور صوبائی بیورو کریسی میں ہونے والے تبادلوں پر بھی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

- Advertisement -

پڑھیں:     نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دبئی روانہ

علاوہ ازیں مراد علی شاہ بلدیاتی انتخابات کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے اور خاص طور پر 22 اگست کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’مراد علی شاہ دبئی سے کراچی واپس آکر اہم فیصلے کریں گے جن میں میئر کراچی کو سہولیات اور بیورو کریسی میں تبادلے وغیرہ شامل ہیں‘‘۔

مزید پڑھیں:  پارٹی قیادت جو ہدایت کرے گی اُس پر عمل کریں گے، مراد علی شاہ

یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف ایگزیکٹو سندھ کا منصب سنبھالنے کے بعد اگلے روز لاڑکانہ گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا تھا اور بانی پیپلزپارٹی اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی تھی بعد ازاں انہیں سابق صدر نے طلب کرلیا تھا جس کے بعد وہ سیہون کا مختصر دورہ کر کے فوراً دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں