پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

آصف زرداری نواز شریف کا پیغام لیکر چوہدری شجاعت کے گھر روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

نواز شریف اور آصف زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد سابق صدر ان کا پیغام لے کر ایک بار پھر چوہدری شجاعت کے گھر روانہ ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد سابق صدر ان کا اہم پیغام لے کر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ایک بار پھر ان کے گھر روانہ ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل نواز شریف اور فضل الرحمٰن میں بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس وقت پنجاب میں سیاسی ہلچل ہے۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈھائی گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔ جس کے خلاف پی ٹی آئی توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جارہی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری حمزہ شہباز کی حمایت کے حصول کیلیے دو روز کے دوران ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے تین بار ملاقات کی تاہم انہیں اب تک مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کے ساتھ ہوں، خط سے متعلق باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں، چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت حسین نے مونس الہٰی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پرویز الہٰی کے خلاف کوئی لیٹر جاری نہیں کیا اور نہ ہی ایسا سوچ سکتا ہوں کہ ان کے خلاف کوئی لیٹر جاری کروں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں