تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘بلاول بھٹو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے’

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی آج 95 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقارعلی بھٹو کے یوم پیدائش پر جیالوں کو مبارکباد دی۔

آصد زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد عوام 43 سال قبل عدالتی قتل کےبعدبھی عوام کےدل پرحکمرانی کررہے ہیں، بھٹوکی مزار پر کروڑوں انسان دعاؤں کے تحفے ان کےنام کرتے ہیں جبکہ بھٹو کے قاتلوں اور قتل کی سازش میں شریک کرداروں کی قبریں ویران ہیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹوشہید نےعوام کو شعور، عزت سےسر اٹھا کرجینےکاسلیقہ سکھایا اور قائد عوام ذوالفقار بھٹوشہیدنےمسلم دنیاکی بھی رہنمائی کی۔

سابق صدر نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو فلسطین کےمسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کے بھی روح رواں تھے، وہ عوام انسانی آزادی کے بہت بڑے حامی، طرفداراور وکیل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائدعوام بھٹو شہید دنیا کے ایسے لیڈر تھے جو مذاکرات کے میز پر ناقابل شکست تھے، انھوں پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کیلئے دنیا کی طاقتور قوتوں سے ٹکرلی۔

آصد زرداری نے مزید کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ہر پاکستانی کو پاسپورٹ بنوانے کا حق دیا اور پاکستان بےمثال ترقی کی منزلیں طےکرنے لگ گیاتھا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اقتدارکےلالچی ٹولےنےانتہائی حقیرمقاصدکی خاطراپنےملک پرقبضہ کر لیا ، کچھ خود غرض افراد نے ناجائز اقتدارکی خاطر پاکستان کوتختہ مشق بنا دیا۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کوایک بارپھر ایسا باوقار ملک بنائیں گے جس کیلئے بینظیربھٹو نے جدوجہدکی ، ہم بھٹو شہید کی امانت کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ قائد عوام بھٹو شہید،مبینظیر بھٹو شہید پاکستان کی زنجیرتھیں، اب بلاول بھٹو زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی حفاظت کرتےرہیں گے، بلاول بھٹوپاکستان کودنیاکےترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -