تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عاصم اظہر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

کراچی: معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کی خواہش پر گانا گنگنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عاصم اظہر نے ویڈیو کے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ مداحوں کی فرمائش پر یہ گانا گنگنا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار بھارتی فلم کا گانا ’چاند چھپا بادل میں‘ گنگنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گانا ’چاند چھپا بادل میں‘ بھارتی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا ہے، مذکورہ فلم میں سلمان خان، ایشوریا رائے اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حرا مانی بھی عاصم اظہر کی مداح نکلیں

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ حرا مانی کا کہنا تھا کہ گلوکار عاصم اظہر میری پسندیدہ شخصیت ہیں، میں ان کے ساتھ کام کیا ہے وہ بہت اچھی شخصیت کے حامل ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت عاصم اظہر ایک خوشگوار اور پُرسکون زندگی بسر کررہے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ وہ آگے بھی اپنی زندگی اسی طرح گُزاریں گے۔

خیال رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں۔

Comments

- Advertisement -