ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گلوکار بننے کا کب سوچا؟ عاصم اظہر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ بچپن سے ہی دل چاہتا تھا کہ میوزک کی طرف جاؤں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں گلوکار عاصم اظہر نے شرکت کی اور اپنے کیریئر سے متعلق رائے کا اظہار کیا۔

عاصم اظہر نے کہا کہ جب میں گریڈ فور، فائیو میں تھا تو شروعات ٹی وی اشتہار سے کی تھی، میں وائس اوور کرتا تھا اور بطور چائلڈ اداکار بھی اداکاری کرتا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب 14 سے 15 سال کا ہوا تو میوزک کی طرف رجحان ہوا، مجھے نہیں پتا چلا کہ جب وہ ایک شوق سے پروفیشنل بن گیا لیکن اندر سے یہ پتا تھا کہ میوزک کرنا ہے، والد کی طرف سے بھی میوزک میرے خون میں شامل تھا۔

عاصم اظہر نے کہا کہ دل میرا چاہ رہا تھا کہ میوزک کی طرف جاؤں لیکن لوگ چاہ رہے تھے کہ مجھے اداکاری کرنی چاہیے۔

گلوکار نے کہا کہ کبھی ماڈلنگ کا شوق نہیں رہا لیکن اداکاری بچپن میں کبھی کبھار کرتا رہا پھر مجھے جب یہ احساس ہوا کہ شوق کی وجہ سے چھاپ لگ جائے گی تو سوچا کہ مجھے ایک ہی کشتی میں رہنا ہے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ میں نے بالآخر فیصلہ کیا کہ مجھے صرف گلوکار ہی بننا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں