تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارتی شہری نے سکے دیکر موٹر سائیکل خرید لی

نئی دہلی : بھارتی شہری نے یومیہ بنیادوں پر سکے جمع کرکے نئی اسکوٹر خرید لی، شوروم عملہ سکے دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع باربیتا میں اسٹیشنری کی دکان چلانے والے شخص نے سکوں کی مدد سے اسکوٹر خرید کر سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرت زدہ کردیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل فروخت کرنے والے شوروم کا دورہ کرتا ہے اور عملے سے سکوں میں رقم کی ادائیگی کا کہتا ہے۔

بھارتی شہری موٹرسائیکل خریدنے کےلیے یومیہ بنیادوں پر سکے جمع کررہا تھا اور وہ انہیں سکوں کو ایک بوری میں بھر کرکے شوروم لے گیا۔

شوروم عملے نے سکوں کو بوری سے پلاسٹک کی ٹوکریوں میں منتقل کیا اور پھر ان کی گنتی شروع ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

گنتی مکمل ہونے کے بعد شوروم انتظامیہ نے شہری سے ضروری کاغذات پر دستخط کروانے کے بعد موٹرسائیکل دے دی۔

Comments

- Advertisement -