اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، آئی ایس پی آر کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر عمران خان پر حقیقی آزادی مارش کے دوران قاتلانہ حملے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بیان سامنے آگیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ کے قریب لانگ مارچ میں فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، ناخوشگوار واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عمران خان اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ ناکام بنانے والے کارکن کا بیان سامنے آگیا

خیال رہے کہ عمران خان پر وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران مسلح شخص کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کنٹینر پر دیگر راہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے۔ فائرنگ کے وقت قافلہ ظفر علی خان چوک کے قریب پہنچا تھا۔ کارکنان عمران خان کو ہاتھوں میں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لے کر روانہ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں