اشتہار

ایدھی سرد خانے میں پڑی لاش ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایدھی سرد خانے میں پڑی لاش کی شناخت ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر خان کے نام سے ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ایدھی سرد خانے لائی گئی لاوارث لاش کی شناخت ہو گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے اظہر خان کی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اظہر خان اپنی سالی کے گھر میں ایک جھگڑے میں زخمی ہو گئے تھے، جس پر انھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق محبوب نامی شخص نے بعد ازاں اظہر خان کی لاش ایدھی سرد خانے پہنچا کر وہیں چھوڑ دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں