تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

زمین بڑی تباہی سے بچ گئی، ماہرین فلکیات کا تہلکہ خیز انکشاف

نیویارک: ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ زمین بڑی تباہی سے بچ گئی کیونکہ بہت بڑا سیارچہ کرہ ارض کے نہایت قریب سے گزر گیا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل ایک ہزار 115 فٹ بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا، اگر یہ کرہ ارض سے ٹکرا جاتا تو 88 کروڑ ٹن بارودی مواد کے دھماکے جتنی تباہی ہوتی۔

ماہرین کے مطابق سیارچہ زمین کے بہت قریب سے گزرا اور زمین محفوظ رہی۔

مزید پڑھیں: برج خلیفہ کے سائز جتنا سیارچہ زمین کے پاس سے گزرے گا

یہ بھی پڑھیں: خلا سے ایک بڑا سیارچہ زمین کی بلند و بالا عمارتوں کی جانب بڑھ رہا ہے

فلکیات پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق  سیارچہ زمین سےٹکراجاتا تو زمین پر اس قدر تباہی ہوتی جس کے نقصان کا ازالہ آئندہ کئی صدیوں تک نہیں کیا جاسکتا۔

ناسا ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارچہ زمین سے 10.4 ملین فاصلے سے گزرا، یہ فاصلہ زمین اور چاند کے درمیانی فاصلے کے چوالیس بار بنتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اس سیارچے کی لمبائی ایفل ٹاؤر سے زیادہ جبکہ چوڑائی چار فٹبال اسٹیڈیم کے برابر تھی۔ فلکیاتی ماہرین نے بتایا کہ اسی حجم کا اگلا سیارچہ اپریل 2029 میں زمین سے 19 ہزار میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

Comments

- Advertisement -