ماسکو: روسی شہر کازان میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں مسلح افراد نے اسکول پر حملہ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوب مغربی روس کے شہر کازان میں میں پیش آیا ہے، جہاں مسلح افراد نے ایک اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹیچر سمیت نو طالب علم ہلاک جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، فوری طور پر ہلاک طالب علموں کی عمر کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ اتنی شدید تھی کہ بچوں نےکلاس روم کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور بیس سے زائد ایمبولینسز کو جائے حادثے کی جانب روانہ کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


