اشتہار

تیونس سے نکالے گئے 27 افراد صحرا میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

تیونس سے لیبیا کی طرگ نکالے گئے کم از کم 27 افراد صحرا میں مردہ پائے گئے ہیں۔

لیبیائی حکام کے مطابق تیونس سے لیبیا کی سرحد کی طرف بے دخل کیے جانے اور شدید گرمی میں صحرا بے آسرا چھوڑنے والے کم از کم 27 افراد کی لاشیں سب صحارا افریقا سے ملی ہیں۔

الجزیرہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے سرحدی محافظوں کو یہ لاشیں "شمالی کراسنگ کے جنوب میں ایک وسیع صحرا میں ملی ہیں۔

- Advertisement -

پناہ گزینوں اور تارکین وطن کا کہنا ہے کہ وہ پانی، خوراک اور پناہ گاہ کے بغیر شدید گرمی کے دنوں میں ہجرت پر مجبور ہیں۔

لیبیا کے سرحدی محافظوں اور حقوق کے گروپوں نے تیونس پر الزام لگایا ہے کہ وہ پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو سرحد کے اس پار گرمیوں کے عروج میں شہروں یا دیہاتوں سے دور بے آب و گیا کی طرف دھکیل رہا ہے۔

تیونس نے ساحلی شہر سفیکس میں کئی دنوں کے تشدد کے بعد جولائی میں سیاہ فام افریقی تارکین وطن اور پناہ کے متلاشیوں کو نکالنا شروع کیا تھا جس میں ایک تیونسی شہری ہلاک ہوا تھا۔

مقامی لوگوں نے پناہ گزینوں کے رویے کے بارے میں شکایت کی ہے جبکہ مہاجرین کا کہنا ہے کہ انہیں نسل پرستانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

لیبیا کے سرحدی محافظوں کا کہنا ہے کہ تیونس سے بے دخل کیے جانے کے بعد روزانہ اوسطاً 150 افراد لیبیا عبور کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں