بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

صدر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے بحران پیدا کریں گے، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے بحران پیدا کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور عبوری صدر اہم فیصلہ سازی میں ان کا کوئی کردار نہیں رہا، الیکشن کی تاریخ پر انہوں نے وزارت قانون سے رائے مانگی، وزارت قانون نے بھی کہا کہ تاریخ الیکشن کمیشن دے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے عہدے کی معیاد 9 ستمبر 2023 کو ختم ہوچکی ہے، اب ڈاکٹر عارف علوی عبوری صدر مملکت ہیں اور وہ الیکشن کی تاریخ دینے جارہے ہیں ان کے عبوری صدر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ اٹک میں بیٹھے شخص کی وجہ سے ہورہا ہے، صدر اعلان کریں گے تو سیاسی مفاد کی خاطر معیشت کو نقصان پہنچائیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ فیصلہ سازی میں عبوری صدر کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، جیسے ہی معیشت بہتر ہوتی ہے پی ٹی آئی سازشیں شروع کردیتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں