اشتہار

عمران خان کو 8 کیسز میں شامل تفتیش کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 8 کیسز میں شامل تفتیش کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، عدالت نے کہا امید ہے آئندہ تاریخ سے قبل عمران خان کو جےآئی ٹی شامل تفتیش کر لے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 8 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے 2 صفحات پرفیصلہ جاری کیا، جس میں کہا ہے کہ پراسیکیوٹرکے مطابق جے آئی ٹی نےعمران خان کو تفتیش میں معاونت کیلئے نوٹسزجاری کئے، پراسیکیورٹر کےمطابق متعدد بار جے آئی ٹی نوٹسزکےباوجودعمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے، عمران خان جےآئی ٹی کی بتائی ہوئی تاریخ اورجگہ پرشامل تفتیش نہیں ہوئے۔

- Advertisement -

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وکیلِ ملزم کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث دی گئی تاریخ پر پیش نہیں ہوئے، جےآئی ٹی عمران خان کوزمان پارک میں شامل تفتیش کرلے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وکیل ملزم کے مطابق اس سے قبل بھی جے آئی ٹی نے زمان پارک میں عمران خان سےتفتیش کی ، عمران خان سےتفتیش کیلئےجگہ کا تعین کرنے پر عدالتی معاونت درکار نہیں۔

فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت کی جانب سےتفتیش کیلئےجگہ کاتعین کرناعدالتی مداخلت بھی ہوسکتی، قانون کومدنظررکھتےہوئےتفتیش کی جگہ کاتعین فریقین کو باہمی رضامندی سے دیکھنا ہوگا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ تاریخ سےقبل عمران خان کوجےآئی ٹی شامل تفتیش کرلےگی، فریقین باہمی رضامندی سےعمران خان کابیان ریکارڈ کرنے کے طریقے کار کا تعین کرنے پر آزاد ہیں ، فریقین عمران خان کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر دلائل کیلئے 8 جون کو عدالت پیش ہوں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں