27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے.

انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا چالان پیش کیا، جس میں سابق ایس پی سلمان اور ایس ایچ او سبزہ زار عامر سلیم سمیت چھیالیس افراد شامل تھے، چالان میں ان چھیالیس افراد کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے چالان پیش ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، ملزمان کے انکار کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو بائیس دسمبر کوشہادتوں کے لیے طلب کرلیا ہے.

- Advertisement -

یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کے نام پر آپریشن میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں