تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت خارج

اسلام آباد : انسداددہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے فیصلہ سنا دیا ، عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی ، عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج کی گئی۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈیڑھ بجے تک عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان روسٹرم پر آئے تو جج انسداد دہشتگردی عدالت نے استفسار کیا کہکیا پہلے والی پوزیشن ہے۔3

وکیل بابر اعوان نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ 3،2گزارشات بیان کرنا چاہتا ہوں،عمران خان کیخلاف دفعہ 144 کامقدمہ درج کیا گیا، اس معاملے پر دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی کیس میں عدالت دیگرملزمان کی ضمانت منظور کرچکی ہے، عدالت سے استدعا ہے دہشتگردی کی دفعات ختم کی جائیں۔

جس پر جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیئے یہ درخواست ضمانت پرسماعت ہورہی ہے تو وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ عمران خان سفر نہیں کر سکتے ، اس کیس میں کوئی ریکوری عمران خان سے نہیں چاہیے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 27 فروری تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، عدالت سے استدعا ہے 27 فروری تک ضمانت میں توسیع دیں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کوشش کی مگر سفر نہیں کرسکے، عمران خان نا کبھی ملک اور نا ہی عدالت سے بھاگے، واحدملک ہےجس میں کابینہ سوچ رہی ہےعمران خان کوگرفتارکرناہے۔

جس پر جج اےٹی سی نے کہا کہ ہم وہ چیز سیٹ کریں گے جوہمیشہ کے لیے طے ہوں ، میں جو ریلیف کسی شخصیت کو دوں گا وہی عام شخص کودوں گا۔

وکیل بابر اعوان نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ایک آخری موقع دےکر سمن جاری کر دے، میں 10ہزار کا شورٹی بانڈجمع کرانے کو تیار ہوں،یہ کہہ کر ضمانت درخواست واپس کریں کہ دہشتگردی کی دفعہ نہیں لگتی۔

جج انسداد دہشتگردی عدالت کا کہنا تھا کمہ اگر آپ ضمانت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں تو دروازہ کھلا ہے، درخواست واپس نہ لی تو عدالت فیصلہ سنائے گی، لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لےآئیں تووہ دروازہ بھی کھلاہے۔

بعد ازاں انسداددہشتگردی کی عدالت کیس کی سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کر دیا۔

خیال رہے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت نے آج تک حاضری کے لیے عمران خان کو مہلت دے رکھی تھی۔

Comments

- Advertisement -