جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

عاطف اسلم اور صبور علی کے گانے کی دھوم مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور صبور علی کے نئے گانے ’زندگی‘ نے دھوم مچادی۔

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا اداکارہ صبور علی کے ساتھ رومانوی گانا ‘زندگی’ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا اور یوٹیوب پر اسے لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

عاطف اسلم نے سال کے اختتام پر اپنا نیا گانا ریلیز کرکے مداحوں کو تحفہ دیا ہے، گلوکار کے اس رومانوی گانے میں اُن کے ہمراہ معروف اداکارہ صبور علی کاسٹ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عاطف اسلم نے ‘زندگی’ کے عنوان سے اپنا نیا کلاسیکل گانا ریلیز کیا ہے جس کی ہدایتکاری رضوان شیرازی نے کی ہے جبکہ یہ گانا مرحوم شاعر قتیل شفائی کا لکھا گیا ہے جوکہ شہنشاہ غزل مہدی حسن نے گایا تھا۔

ویڈیو کے مطابق، گانے کی کہانی کچھ یوں ہے کہ پہلے عاطف اسلم اور صبور علی ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہوتے ہیں اور پھر اچانک دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں