ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینکنگ فراڈ کیس : ایف آئی اے چالان میں بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کیخلاف بینکنگ فراڈ کیس میں ایف آئی اے نے چالان جمع کرادیا ، جس میں 7 بڑے کاروباری گروپس کی انویسٹمنٹ کا بڑا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی گرفتاری اور تحقیقات کیس میں ایف آئی اے نے عدالت میں 55 صفحات پر مشتمل چالان جمع کرادیا۔

جس کے بعد کیس کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں بھی ریفرل کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

چالان میں بتایا گیا کہ 7 بڑے کاروباری گروپس نے بھی عاطف خان کے پاس انویسٹمنٹ کی اور غیرقانونی طور پر عاطف خان کے ذاتی بزنس میں پیسے لگائے گئے، کاروباری گروپس نے 65 کروڑانویسٹ کئے،68 کروڑ 73 وصول کیے۔

تفتیشی افسر نے کمپنی کی بورڈ آڈٹ کمیٹی پر بھی سوالات اٹھا دیے، پولیس کا کہنا تھا کہ عاطف خان نے کروڑوں کا فراڈ چیف فنانشل افسران کیساتھ مل کرکیا، دھوکہ دہی میں فیصل محمود اور امتیاز چنہ بھی شامل تھے۔

تینوں کے مشترکہ فراڈ سے کمپنی کو ایک ارب 20 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ فراڈ کیس میں ماڈل نادیہ خان کو طلبی کا نوٹس جاری کریں گے اور 7 بڑے کاروباری گروپس کے عہدیداروں کو بھی طلب کیا جائے گا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں