جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

نواز شریف مجھے وطن واپس آتے ہوئے نظر نہیں آرہے، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف مجھے وطن واپس آتے ہوئے نظر نہیں آرہے، کیونکہ ن لیگ نہیں چاہتی کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی میٹنگز میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتا ہوں، پارٹی کی جانب سے کوئی اظہار وجوہ کا نوٹس نہیں ملا، پارٹیوں میں ایک دوسرےکی مخالفت کی جاتی ہے اس میں کچھ غلط نہیں۔

انتخابات کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو اس کے ذمہ دارچیف الیکشن کمشنرہیں۔

ماہر قانون نے کہا کہ ن لیگ نہیں چاہتی کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں، پی ڈی ایم حکومت جاتے ہی ن لیگ والےلندن بھاگ گئےہیں، دونوں بھائیوں کی لندن میں پریس کانفرنس میں چہرےپرخوف عیاں تھا۔

نواز شریف کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مجھے وطن واپس آتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ ماضی کودیکھیں تو پاکستان میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، گزشتہ حکومت شہبازشریف کی تھی،اہم وزارت ن لیگ کے پاس تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں