تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی شہر اورلینڈو میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی شہر اورلینڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صنعتی علاقے میں پیش آیا، ملسح شخص کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد اُس نے فیکٹری پر حملہ کیا۔

حملہ آور نے فیکٹری میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر قتل کرلیا۔

امریکی حکام نے واضح کیا کہ فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں ، مشتبہ حملہ آور نے نوکری سے فارغ ہونے پر انتقامی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں پیش آئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 45 برس تھی تاہم ابھی اُس کی شناخت نہیں ہوسکی، مشتبہ شخص کے پاس سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’حملہ آور 2014 میں بھی ایک ملازم پر حملہ کرچکا تھا، جب اس بات کا علم ہوا تو اُس کے خلاف ضابطہ اخلاق کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کیا تھا‘‘۔

Comments

- Advertisement -