اشتہار

کراچی پولیس چیف دفتر پر حملے کی تحقیقات کیلیے 5 رکنی کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس چیف کے دفتر پر گزشتہ جمعے کو ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ نے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف کے دفتر پر گزشتہ جمعے کی شام ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو حملے کے بعد پولیس کے فوری ردعمل اور کارکردگی سے آگاہ کرے گی۔

اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطاب تحقیقاتی کمیٹی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔ عمران یعقوب منہاس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جب کہ اراکین میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، ڈی آئی جی ایڈمن، اے آئی جی ویلفیئر فیصل عبداللہ چاچڑ اور اے آئی جی آپریشن حیدر رضا شامل ہیں۔

- Advertisement -

تحقیقات کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی 7 روز میں حملے سے متعلق رپورٹ تیار کرے گی۔ کمیٹی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ بھی لے گی اور عینی شاہدین سمیت دیگر طریقوں سے رپورٹ مرتب کرے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بہادری دکھانے والے افسران و اہلکاروں کو ریوارڈ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کی شام خودکش جیکٹ پہنے تین دہشتگرد کراچی پولیس چیف آفس پر حملہ آور ہوئے تھے۔ پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اور دو دہشتگردوں کو جوابی فائرنگ میں ہلاک کر دیا تھا جب کہ کے پی او کی چوتھی منزل پر موجود ایک دہشتگرد نے پسپائی دیکھتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

اس دہشتگرد حملے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سوشل میڈیا کے ذریعے قبول کی تھی جب کہ صدر کے تھانے میں واقعے کا مقدمہ 3 ہلاک سمیت کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگردوں کے خلاف درج کیا تھا۔

بعد ازاں خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے کے پی او پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کے براہ راست سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں