تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

لیگی رہنما فاروق حیدر کے حلقے میں وفاقی وزیر مراد سعید پر حملہ

مظفرآباد : مسلم لیگ نواز کے رہنما فاروق حیدر کے حلقے میں نامعلوم افراد نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی گاڑی پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں کامیابی کےلیے ہر جماعت جلسے جلوسوں کا انعقاد کررہی ہے اور جس میں مرکزی قائدین بھی شرکت کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر مراد سعید لیگی رہنما فاروق حیدر کے حلقے میں انتخابی مہم کےلیے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید، علی امین گنڈا پور کے ہمراہ حلقے میں جارہے تھے کہ پہاڑوں سے پتھراؤ شروع ہوگیا جب کہ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی مراد سعید کے قافلے میں شامل گاڑی پر بھی لگی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کی آمد پر ڈنڈا بردار لوگ بھی شاہراہوں پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فاروق حیدر نے مراد سعید کو اپنے حلقے میں آنے سے متعلق دھمکی دی تھی، حادثے کے باوجود مراد سعید اور علی امین گنڈا پور لیگی رہنما فاروق حیدر کے حلقے کی جانب رواں دواں ہیں۔

آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی

آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ25 جولائی کو ہوگی، الیکشن کے دوران 32لاکھ 20ہزار 546کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر انتخابات میں راجہ فاروق حیدرمظفرآباد ڈویژن کے2حلقوں سےانتخابات میں حصہ لیں گے اور شاہ غلام قادربھی ضلع نیلم کے2حلقوں سےالیکشن لڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -