اشتہار

فرانس: سڑک کنارے نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کے شہر کلیشی میں سڑک پر نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر سیاستدانوں اور سینکڑوں افراد  نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد نماز زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہری کلیشی میں سڑک کنارے نمازِ جمعہ کی ادا کررہے تھے کہ اسی دوران مقامی سیاست دانوں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ مسلمانوں پر حملہ کردیا۔

مقامی سیاست دان اور مشتعل افراد نمازیوں کے قریب آئے اور اونچی آواز میں قومی ترانہ پڑھنا شروع کردیا بعد ازاں مشتعل افراد نے نمازیوں کو دھکے بھی دیے۔

پڑھیں: لندن: دہشت گرد کا نمازیوں‌ پر حملہ، 1 شہید، 10 زخمی،

مشتعل افراد سے دیگر مسلمانوں نے پیچھے ہٹنے کی درخواست کی جنہیں مقامی سیاستدانوں نے زدوکوب کیا، پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

فرانسیسی مسلم رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نماز کی ادائیگی کے لیے کوئی متبادل جگہ موجود نہیں ہے، شہر میں مسلمانوں کے لیے ایک ہی حال مختص کیا گیا تھا تاہم مارچ میں حکومت نے وہ بھی واپس لے لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ باحالتِ مجبوری سڑک کنارے نماز ادا کرنے کھڑے ہوئے تو مقامی سیاستدانوں نے مشتعل افراد کے ساتھ مل کر نمازیوں کی عبادت میں خلل ڈالا، اس واقعے کے بعد مسلمانوں میں بے حد غم و غصہ پایا جاتا ہے تاہم ہم پُرامن طریقے سے آواز اٹھا رہے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں