پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فائیو جی ٹیکنالوجی سے خائف برطانویوں نے مزید 20 ٹاورز تباہ کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں موبائل ٹاورز پر حملے جاری ہیں، مزید 20 موبائل ٹاورز پر حملے کر کے انھیں تباہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فائیو جی سازشی تھیوری کے تحت برطانیہ میں 20 مزید موبائل ٹاورز پر حملے کیے گئے ہیں، رواں ماہ کے آغاز میں اس سازشی تھیوری کے تحت چند روز میں 7 ٹاورز پر حملے کیے گئے، 3 کو آگ لگائی گئی۔

برطانیہ میں اچانک یہ تصور پھیل گیا ہے کہ کرونا وائرس 5G ٹیکنالوجی کی وجہ سے پھیل رہا ہے، ایک کثیر تعداد اس تھیوری سے متاثر ہو چکی ہے اور اسے درست سمجھ رہی ہے، یہ افراد اپنے غم و غصے کا اظہار موبائل ٹاورز پر حملوں کی صورت میں کرنے لگے ہیں۔

“کرونا وائرس 5G موبائل سے پھیل رہا ہے”

دوسری طرف برطانوی حکومت اور سائنس دان اس تھیوری کو غلط قرار دے چکے ہیں، برطانوی حکومت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کا فائیو جی ٹیکنالوجی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

گزشتہ روز برطانویوں نے مزید متعدد موبائل ٹاورز پر حملے کیے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹاور برمنگھم اسپتال کو سگنل مہیا کر رہا تھا، اسے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے موبائل ٹاورز پر حملے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

چند دن قبل برطانوی کلچر سیکریٹری نے کہا تھا کہ بے بنیاد تھیوری پر یقین کر کے ایسے واقعات کا حصہ بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں