اشتہار

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فوک گلوکاری کی دنیا میں اپنی علیحدہ شناخت بنانے والے گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی موت کی خبروں کی خود ہی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چند صارفین نے پیر کے روز یہ افواہ پھیلائی کہ پاکستانی گلوکار  کی کئی روز سے طبیعت ناساز تھی اور اب وہ انتقال کرگئے ہیں۔

فوک گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر چلنے والی خبروں کی تردید کرنے اور مداحوں کو یقین دلانے کے لیے اپنا ویڈیو پیغام فیس بک پر شیئر کیا اور بتایا کہ میں زندہ اور صحت یاب ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے افواہوں کی وجہ سے پریشان ہونے والے اپنے مداحوں اورچاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا‘۔

مزید پڑھیں: استاد حامد علی خان کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

یہ بھی پڑھیں: گلوکارعالمگیر کی موت کی افواہیں‌ دم توڑ گئیں

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل 2019 میں بھی عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی خبریں اُس وقت زیرگردش تھیں کہ جب وہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس لوٹ گئے تھے۔

بعد ازاں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انٹرنیٹ پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف پولیس کو پرچہ درج کروایا تھا جس پر پولیس نے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا تھا جسے گلوکار نے بعد میں معاف کردیا تھا۔

اسے بھی پڑھیں: عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی موت، جھوٹی خبر پھیلانے والا نوجوان گرفتار

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے فوک گلوکاری کے میدان میں دی جانے والی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گلوکار کو 23 مارچ 2019 کو  ستارہ امتیاز سے نوازا جبکہ اس سے قبل 1991 میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں