تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عمران خان کے بیان پرآئی ایس پی آر کا ردعمل آگیا

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج سے متعلق بیان پر آئی ایس پی آر نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں سینئر قیادت کیلئےغیرضروری اور ہتک آمیز بیان پر پاک آرمی میں غم وغصہ ہے، پاک فوج قوم کی سیکورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے، ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئین میں آرمی چیف کی تعیناتی کا واضح طریقہ کار موجود ہے، سینئرسیاستدانوں کی اس عہدے کو متنازع بنانےکی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کی سینئر لیڈر کی عسکری خدمات شاندار اوربے داغ ہے، پاک فوج کی سینئر لیڈر شپ کی اہلیت،حب الوطنی دہائیوں پر محیط ہے، پاک فوج کی قیادت کو سیاست میں ملوث کرنےکی کوشش ملکی مفادمیں نہیں اور آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا پاک فوج کے مفاد میں بھی نہیں ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کےعزم پر قائم ہے

ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور میرٹ کی بات کی جائے تو اسے بہترین ادارہ کہاجاتا ہے، پاک فوج صرف بہترین کوفروغ دیتی ہے، ادارے میں جانبداری کا کوئی تصور نہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سپاہی کا بیٹا آرمی چیف ہو سکتا ہے اور جنرل کا بیٹا بھی منتخب نہیں ہوسکتا، پاک فوج قومی فوج کی حقیقی عکاس ہے جہاں رنگ و نسل یا قبیلے کی گنجائش نہیں، ایک کورس سےصرف ایک اور دو افسران لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پہنچتے ہیں،

بیان میں کہا گیا کہ فوج انفرادی ترجیحات کے بجائے آئین پاکستان کی پابند ہے ، آرمی چیف پاکستان اور پاک فوج کے ہیں، پاکستان آرمی قومی اور پاکستانی عوام کی فوج ہے۔ اسے چند لوگوں یا پارٹی سے جوڑنا بدقسمتی ہے۔

Comments

- Advertisement -