تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ساڑھے 6 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے ڈھانچے کی نیلامی

پیرس: فرانس میں ساڑھے چھے کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے اب تک ملنے والے سب سے بڑے ڈھانچے کو نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا ڈائنوسار کا ڈھانچہ، ٹرائیسراٹوپ قسم کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ قدیم ہے اور اب تک دنیا میں ملنے والا سب سے بڑا ڈھانچہ ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ نیلامی کے دوران ڈائنوسار کا ڈھانچہ لگ بھگ 2 ملین امریکی ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔

ساڑھے 6 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے اب تک ملنے والے سب سے بڑے ڈھانچے کی نیلامی

فرانس میں ہونے والی ٹرائیسرا ٹوپ کے ڈھانچے کی نیلامی کو ’بگ جان‘ کے نام سے جانا جارہا ہے، یہ ڈھانچہ تقریباً 60 فیصد مکمل اور اس کی لمبائی 26 فٹ ہے۔

پیرسیئن آکشن ہاؤس ہوٹل ڈراؤٹ، فرانس کا خیال رہے کہ اس کی فروخت سے 14 سے 18 لاکھ امریکی ڈالرز مل سکتے ہیں، اس ڈھانچے کی کھوپڑی 75فیصد مکمل ہے جس کی لمبائی 6 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

اس کے دو سینگ تقریباً چار فٹ لمبے اور ایک فٹ چوڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -