تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین میں خاتون قرنطینہ سے فرار ہوکر ورزش کیلئے نکل گئی

بیجنگ : آسٹریلوی نژاد چینی خاتون قرنطینہ سے فرار ہوکر ورزش کے لئے نکل گئی، تاہم پولیس نے انہیں کچھ دیر بعد گرفتار کر کے دوبارہ قرنطینہ پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی دالحکومت میں آسٹریلوی نژاد چینی خاتون قرنطینہ سے فرار ہوکر ورزش کے لئے نکل گئی، جب پولیس اہلکاروں نے انہیں رکنے کے لئے کہا تو محترمہ نے رفتار اور تیز کردی تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد انہیں گرفتار کر کے دوبارہ قرنطینہ پہنچا دیا۔

خاتون نے اہلکاروں ہر اساں کرنے کے الزام لگایا ہے جبکہ جس فارمیسٹیکوئل کمپنی میں وہ ملازمت کرتی تھیں، اس نے انہیں فارغ کردیا ہے۔

خاتون کی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ، جسے 20 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، فوٹیج میں خاتون کو بیجنگ کی سڑکوں پر بھاگتے ہوئے دیکھایا گیا، خاتون کو بیرون ملک سے چین واپس آنے کے بعد 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

خیال رہے تباہ کن کورونا وائرس نے دنیا بھرکوخوف میں مبتلا کردیا۔مشہورسیاحتی مقامات ویران اوربارونق شہرسنسان ہیں، کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی اور متاثرین کی تعداددولاکھ انیس ہزاردوسوپینسٹھ ہوگئی ہے۔

چین میں کرونا وائرس سے 3245 افراد جان سے گئے ، اٹلی میں وائرس سے 1136 افراد ہلاک اور 36 ہزارسے زائد متاثرہیں ، خوشبوؤں کا شہر فرانس بھی کرونا کی تباہ کاریوں سے محفوظ نہ رہ سکا، کورونا سے دوسوچونسٹھ افراد جان سے گئے جبکہ اسپین میں چھ سواڑتیس افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا میں ایک سو پچپن ،برطانیہ میں ایک سوچارافرادہلاک ہوئے جبکہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسواڑتیس ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -